سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کردہ "دی ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ 2026” کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سابق اراکینِ پارلیمنٹ، ان کے شریکِ حیات اور 28 سال سے کم عمر زیرِ کفالت بچوں کو مفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ بل کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے، اس لیے سابق ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی ان کے مساوی لایا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کے مراعات بل میں بھی اراکین اور ان کے شریکِ حیات کے لیے بلیو پاسپورٹ، ٹول ٹیکس سے استثنیٰ اور سرکاری رہائش گاہوں میں مفت قیام جیسی مراعات کی سفارشات سامنے آ چکی ہیں۔۔







