خامنہ ای کی آخری رسومات میں 4کروڑ 30لاکھ افراد کی شرکت

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مقتول رہبرِ اعلی علی خامنہ ای کی چھ روزہ نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے دعوی کیا کہ علی خامنہ ای کا جنازہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا، یہ تقریبات پانچ شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔ سرکاری عوامی جنازے کی کارروائیاں ہفتہ کے روز شروع ہوئی تھیں، جب تہران کے گرینڈ مصلی مذہبی کمپلیکس میں ہزاروں افراد خامنہ ای کے تابوت کی آخری زیارت کے لیے جمع ہوئے۔ ان تقریبات میں مختلف ممالک کے سربراہوں، وزرا، اعلی حکام نے شرکت کی، ایران کے علاقائی اتحادیوں حماس اور اسلامک جہاد (غزہ)، حزب اللہ (لبنان) اور حوثی تحریک کے وفود نے بھی شرکت کی۔ ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران کے وسط میں ان کی رہائش گاہ پر حملے میں شہید ہو گئے تھے، انہیں چار ماہ بعد مشہد میں امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed