بھٹو کا نام مٹانے والوں کے آج خود نام و نشان مٹ گئے ‘سید ظاہر علی شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نام جن امروں نے مٹانے کی کوشش کی اور خود ان کا نام و نشان مٹ گیا ہے اور پانچ جولائی کا سیاہ ترین دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اج کے دن جمہوریت کا پاسہ الٹ کر مارشل لا لگائی گئی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پابند سلاسل کیا گیا لیکن تاریخ نے ذوالفقار علی بھٹو کو اج بھی زندہ رکھا ہوا ہے اور آمر کو تاریخ نے ہمیشہ کے لیے اپنے اوراق سے ختم کیا اور اس کا نام و نشان ہی مٹا دیا ان خیالات کا اظہار سید ظاہر علی شاہ نے پشاور پریس کلب پاکستان پیپلز پارٹی کہ کارکنوں کی جانب پانچ جولائی یوم سیاہ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ 13 سال سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن عوام مہنگائی، بد امنی اور لوٹ مار کی وجہ سے روزانہ یوم سیا منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ مل کر ناکام حکومت جو صوبے کے حقوق کو اور عوام کو بھول کر ایک سیاسی قیدی کو ازاد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے اور عوام کو دکھائیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اج بھی زندہ ہے اور عوام کے حقوق کے لیے وہ اواز اٹھا رہی ہے۔ سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ اس وقت پی ٹی ائی کی حکومت کی ذاتی ٹسل کی وجہ سے صوبے کے چار کروڑ عوام بجلی گیس اور اٹے سے محروم ہیں کیونکہ صوبہ مرکز سے ہر وقت لڑائی جھگڑوں میں مصروف رہتا ہے انہوں نے پی ٹی ائی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لڑائی جھگڑے سیاسی رکھیں۔ اور سیاسی جھگڑے سیاسی رہنے چاہیے ایسے جھگڑے نہیں کرنے چاہیے جس کی وجہ سے صوبے کے عوام گیس بجلی اور اٹے کے لیے ترس جائیں۔ سیمینار سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے جیالے سید فیاض علی شاہ المعروف فوجی اغا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے چہرے میں بے نظیر بھٹو کا عکس نمایاں ہے ۔ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پشاور سٹی کی سطح پر مرکز اور کارکنوں کے تعاون سے پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔ سیمینار سے پارٹی کے مختلف رہنماں جن میں سابق سٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار عوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بابا کی پارٹی کو جس نے بھی نقصان پہنچایا وہ خس و خواہش ہوا اور شہید زلفقار علی بھٹو کا مشن ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ پانچ جولائی کو یوم سیاہ تو ہم منا رہے ہیں لیکن ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کہیں آمروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو کھلے میدانوں میں کوڑے لگائے اور پابند سلاسل کیا اج ان کا کوئی نام لیوا نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed