تاریخی شاہی باغ سے کروڑوں روپے کے سامان کی چوری ہونے کی تحقیقات کے حوالے سے 14 ملازمین کو شامل کر دیا ہے جبکہ چار کباڑیوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے شاہی باغ کے مختلف مقامات پر کیمروں کی تنصیب کا بھی فیصلہ کیا ہے کروڑوں روپے کے جھولے کی چوری ہونے کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کی ہے شاہی باغ میں چوری کے واقعات میں اضافے اور مختلف سامان کی چوری ہونے کے نوٹس صوبائی حکومت نے لے لیا ہے اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میٹروپلین انتظامیہ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق رپورٹ طلب کر لی ہے مشکوک ملازمین کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کی ہے دن اور رات کے اوقات کار میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو طلب کر لیا ہے اس سے قبل گاڑیوں کی بیٹریوں کی چوری کے واقعات بھی ہوئے تھے۔







