سابق گورنر غلام علی نے پٹرول کی قیمت میں کمی کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دے دیا

سابق گورنر حاجی غلام علی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی پیاس سے مرنے حال شہری کو پانی کی صرف تصویر دکھا کر اسے پیاس بجھانے کا کہا جائے، وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا پورا پورا فائدہ عوام کو پہنچائیں، مہنگائی بے روزگاری گیس بجلی سے مرنے حال شہریوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ان تمام چیزوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں محض 1 روپے 97 پیسے کمی عوام کے ساتھ بلکہ ان کے صبر اور وفا کے ساتھ ناانصافی ہے ظلم ہے۔ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر کے اور ان کی مشکلات کا مذاق نہ اڑایا جائے، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو اس کا حقیقی فائدہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا، مگر افسوس کہ عوام کو متوقع خاطر خواہ ریلیف کے بجائے ایک ٹافی تک کا ریلیف نہ دیا جا سکا۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ سرکاری و نجی ملازمین کی آمدنی مہنگائی کے سامنے بے بس ہو چکی ہے، مزدور، کسان، تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا ہے، جبکہ پٹرول کی بلند قیمتوں نے موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے لاکھوں شہریوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔ عام آدمی کے لیے روزگار پر جانا، بچوں کو اسکول پہنچانا اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا بھی ایک کڑا امتحان بلکہ وبال جان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری ٹیکسوں اور لیوی میں نمایاں کمی کرے، بجلی اور گیس کے نرخ کم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔اج فی بیرل تیل کی قیمت 66 ڈالر اگر وزیر اعظم واقعی عوام کو اپنے وعدے کے مطابق ریلیف دیا چاہتے ھے تو اج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 170 روپے فی لیٹر ہونا چائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed