چینی شہریوں کیلئے سپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

چینی شہریوں کیلئے سپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا دستہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا، ایس ایس یو کے پہلے بیچ کو چینی زبان کا خصوصی کورس بھی مکمل کروایا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ چینی سمیت غیر ملکیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے 28 نکاتی سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کو منصوبے تک مکمل سکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا، کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کی لائیو لوکیشن مسلسل مانیٹر کرے گا۔پولیس حکام کے مطابق چینی شہریوں کو ہنگامی رابطے کے لیے فوری ایمرجنسی نمبر فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed