خاتون وکیل پر تشدد’ کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل نے پشاور کی ایک عدالت کے احاطے میں مدیحہ شاہ ایڈوکیٹ پر تشدد اور ادے ہراساں کرنے کے واقعے کے خلاف احتجاجا آج چھ جولائی 2026 کو صوبہ بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اس روز تمام تحصیل، ضلعی اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔یہ فیصلہ خیبر پختونخوا بار کونسل کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا، جس میں وکلا برادری اور بار ایسوسی ایشنز سے متعلق اہم امور پر غور کے بعد متعدد فیصلے متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 11 جولائی کو خیبر پختونخوا بار کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں صوبہ بھر میں تحصیل، ضلعی اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے زیر التوا انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل، الیکشن شیڈول، طریقہ کار اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈووکیٹ مدیحہ شاہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مخالف فریق کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے قانون کی حکمرانی، عدالتی تقدس اور وکلا برادری کے وقار پر حملہ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed