غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد 73ہزار 74ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد73 ہزار 74 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 73 ہزار 537 افراد زخمی ہیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی مقامی صحت حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث 24 گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں چار شہداکی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے دو افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جبکہ 12 زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔صحت حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 11 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک ایک ہزار 59 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 429 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 788 لاشیں بھی مختلف علاقوں سے برآمد کی جا چکی ہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں اور دشوار حالات کے باعث ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed