نجی قرض پر سود کا مطالبہ ‘ایس ایچ او ٹائون کو مقدمہ درج کرنیکا حکم

ایڈیشنل سیشن جج پشاور عمران اللہ نے نجی قرض پر مبینہ غیر قانونی سود کے مطالبے سے متعلق دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی ٹان کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار عارف خان، جو جمرود روڈ پر واقع ایک نجی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں، نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کاروباری ضرورت کے تحت تاج ولی نامی شخص سے قرض لیا تھا، جس کی مکمل ادائیگی کر دی گئی۔ تاہم قرض کی واپسی کے باوجود ملزم نے مبینہ طور پر غیر قانونی سود اور اضافی رقم کا مطالبہ شروع کر دیا۔درخواست گزار کے مطابق فریقین کے درمیان جرگہ بھی ہوا اور معاملہ طے پا گیا، لیکن اس کے باوجود ملزم مسلسل اضافی رقم کا تقاضا کرتے ہوئے انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، تاہم کوئی موثر کارروائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ خیبر پختونخوا پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2016 کی دفعہ 6 کے تحت سودی لین دین سے متعلق شکایت کی صورت میں عدالت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی ٹان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے اور قانون کے مطابق شفاف، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed