پشاور کی عدالت میں خاتون وکیل پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج

شعیب جمیل

پشاور کے سیشن کورٹ میں خاتون وکیل پر تشددکرنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے اور انکوائری کے بعد تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے خاتون وکیل مدیحہ پرویز نے بتایاکہ ملزم عبدالصادق ساکن حیات آباد نے میرے خلاف دیوانی مقدمہ درج کیاہے ،جس میں23جون کو سماعت تھی، اس دوران میں نے عدالت میں نظر ثانی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی اس دوران ملزم نے عدالت میں سائلہ کو گالیاں دی، جس پر جج نے ان کواحاطہ عدالت سے باہر کردیا، تا ہم جب میں عدالت سے باہر نکلی تو ملزم نے مجھ پر تشدد کرتے ہوئے مجھے زخمی کیا، پولیس نے خاتون وکیل کی مدعیت میں ملزم کے خلا ف دفعہ 337F اور337P کے تحت مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی، واضح رہے کہ خاتون وکیل پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ملزم خاتون وکیل کو تھپڑماکر زمین پر گرا دیتاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed