شانگلہ کی تحصیل کانا کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

 

سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کی مسلسل کوششوں، ذاتی دلچسپی اور مئوثر کاوشوں کے نتیجے میں تحصیل کانا کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گزشتہ روز خیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے تحصیل کانا کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تحصیل کانا کے قیام سے لاکھوں آبادی مستفیدہوگی جبکہ سینکڑوں کی تعدادمیں نئی اسامیوں کی تخلیق ہوگی جس سے شانگلہ میں روزگارکے مواقع پیداہونگے اورمقامی سطح پرانفراسٹرکچرمیں بھی بہتری آئے گی۔کاناکو تحصیل کادرجہ دینے سے علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں، سماجی شخصیات، تنظیموں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے شوکت یوسفزئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان رہنماں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ تحصیل کانا کا قیام علاقے کے عوام کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے جس سے شہریوں کو بہتر انتظامی سہولیات، سرکاری دفاتر تک آسان رسائی اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ تحصیل کانا کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر ہم شوکت یوسفزئی کے دلی شکر گزار ہیں۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ شوکت یوسفزئی آ ئندہ بھی اپنی ذاتی دلچسپی اور بھرپور کوششوں کے ذریعے تحصیل کانا کمپلیکس، دیگر سرکاری دفاتر اور بنیادی سہولیات کے قیام کے لیے مثر کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ نو قائم شدہ تحصیل حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔بیانات میں مزید کہا گیا کہ شوکت یوسفزئی کی قیادت میں تحصیل کانا ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور میں داخل ہوگی اور علاقے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان رہنماں نے اس اہم پیش رفت پر تحصیل کانا کے تمام عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed