پی ڈی اے نجی تعلیمی اداروں کو دیئے گئے نوٹس واپس لے، شاندانہ زمان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان کے تعلیمی ایمرجنسی کے ویژن پر عمل درآمد کراتے ہوئے حیات آباد کے 22 نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کریں اور پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹسز فوری طور پر معطل کر کے ہمارے بچوں کے حصول علم کو تحفظ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار حیات اباد کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی صدر شاندانہ زمان اور نائب صدر نفیس خان نے کابینہ ممبران کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے کی جانب سے رہائشی مکانات کے مالکان کو 15 جولائی 2026 تک کمرشل استعمال کی بنیاد پر مکانات خالی کرانے کے جو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں 22 نجی تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں اور ان 22 نجی تعلیمی اداروں میں حیات اباد کے 25 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ ایکشن کمیٹی کی سربراہ شاندانہ زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے بعد والدین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ یہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ اب میڈ سیشن ہے اور حیات اباد ٹان شپ جس کی ابادی دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن یہاں پر سرکاری سطح پر صرف چھ پرائمری سکول اور دو ہائر سیکنڈری سکول اور دو کالجز موجود ہیں جبکہ صرف 22 باقاعدہ الرٹ شدہ پرائیویٹ سکول ہے اور ان میں جو بچے پڑھ رہے ہیں اگر نجی تعلیمی اداروں سے 25 ہزار بچے نجی تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد فارغ ہوتے ہیں تو انہیں کہاں داخلے دیے جائیں گے پھر انہیں دور دراز کے علاقوں میں داخلوں کے لیے مارا مارا پھرنا پڑے گا والدین کو۔ انہوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی تعلیمی ایمرجنسی کے وعدے کے مطابق ہمارے بچوں کے تعلیم کو تحفظ فراہم کریں اور پی ڈی اے کو احکامات جاری کریں کہ وہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لیں تاکہ والدین جو اس وقت ذہنی اذیت کا شکار ہے اس اذیت سے ازاد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور وزیراعلی سہیل افریدی نے کردار ادا نہ کیا اور یہ نوٹس واپس نہ لیے گئے تو خیبر پختون خواہ اسمبلی کے باہر اور ہر مقام پر احتجاجی مہم کا اغاز کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیم کے حصول کے تحفظ کے لیے پشاور ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed