درگئی میں فائرنگ ‘2 افراد جاں بحق’ پشاور شاہراہ احتجاجاً بند

تحصیل درگئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،حملہ آور فرارہوگئے ،نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی، مشتعل مظاہرین نے لاشوں کے ہمراہ پشاور شاہراہ پر احتجاجا بند کر دی تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے کورکمان بانڈہ میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال درگئی منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے دوسری جانب علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے پشاور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گالیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ شاہراہ کو کھلوانے کے لیے انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed