سوات کے علاقے تحصیل کبل کے کوزہ بانڈئی میں افسوسناک واقعہ رونما، مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی، بیٹی اور داماد قتل کر دیئے گئے، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کانجو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او سوات کے نوٹس پر ایس ڈی پی او کبل کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران تینوں افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات اور پس منظر معلوم کیا جا سکے۔یاد رہے کہ سوات کے علاقے تحصیل کبل کے کوزہ بانڈئی میں افسوسناک واقعہ رونما، مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی، بیٹی اور داماد قتل کر دیئے گئے.تھانہ کانجو کی حدود، سیگرام کوزہ بانڈئی کے علاقے میں تہرے قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کانجو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس پر ایس ڈی پی او سرکل کبل جمعہ رحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کانجو حبیب سید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم باچا زادہ ولد معمبر، ساکن سیگرام کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی کے بنا پر اپنی بیوی مقتولہ (ر)، بیٹی مقتولہ (ذ) اور داماد مقتول افتخار کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔







