نومبر میں ایچ پی و ی ویکسین مہم کی تیاری کے حوالے سے کارکنوں کی تربیت

خیبرپختونخوا میں نومبر 2026 سے شروع ہونے والی ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV)ویکسین مہم کی تیاری کے سلسلے میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیت میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فائونڈیشن (MERF) نے Gavi، دی ویکسین الائنس اور MannionDaniels کے اشتراک سے منعقد کی، جبکہ اس پر عملدرآمد محکمہ صحت خیبرپختونخوا، الخدمت ویلفیئر آرگنائزیشن، کھاگڑا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KDO) اور سبان (SABAWON) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔MERF کے پروگرام منیجر ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق مہم کے دوران صوبے میں 32 لاکھ 9 سے 14 سال عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچا کے لیے HPV ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ویکسین مہم کے لیے تربیت یافتہ صحت کارکنوں، مثر آگاہی اور عوام کے اعتماد کا حصول انتہائی ضروری ہے۔تربیتی ورکشاپ میں صحت کارکنوں کو مثر عوامی رابطے، سوشل اینڈ بیہیویئر چینج کمیونیکیشن (SBCC)، میڈیا کے استعمال اور HPV ویکسین سے متعلق افواہوں اور غلط معلومات کا مثر جواب دینے کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed