خیبر پختونخوا اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27 میں آج نیوز کے شہاب الدین صدر اور روزنامہ میدان کے اظہر علی سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں،

دونوں عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب ہوا۔اس سلسلے میں پریس گیلری کا اجلاس ہفتے کو خیبر پختونخوا اسمبلی پریس گیلری لابی میں منعقد ہوا،ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔







