پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ، وزیراعظم نے کیڈٹس کو اعزازات سے نواز ا

پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس کو اعزازت سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 125ویں مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کا شاندار معائنہ کیا۔تقریب میں وفاق اور صوبے کی اعلی قیادت بشمول وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔اس بار پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس میں پاکستان کے برادر اور دوست ممالک بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کورسز کے دوران نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مڈشپ مین عمر مختار ، : مڈشپ مین ہادی عباس خان ، شارٹ سروس کمیشن کی آفیسر کیڈٹ الویرہ حمزہ اور آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور شامل پیں۔شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسرکیڈٹ الویرہ حمزہ کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل ، آفیسرکیڈٹ حافظ محمداحمدمنور کو چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل سے نوازاگیااکیڈمی ڈرک مڈشپ مین کااعزازہادی عباس خان کے حصے میں آیا جبکہ مڈ شپ مین عمر مختار کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed