چلاس میں کلائو ڈ برسٹ، سیلاب نے تباہی مچادی، متعددمکانات بہہ گئے

تھور کے علاقے میں کلائو ڈ برسٹ کے باعث سیلاب نے تباہی مچادی۔تھور میک میں مقامی مسجد بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی جبکہ تھور اینگر میں خشک پہاڑی سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے شدید نقصان ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے میں ایک رہائشی مکان، قیمتی سامان ، مال مویشی اور گاڑی بہہ گئی، گولڈ پلیسر کے ذریعے نکالا گیا تقریبا 200گرام سونا اور نقد رقم بھی سیلاب کی نذر ہو گیا، علاوہ ازیں سیلابی ملبہ رہائشی گھروں میں داخل ہونے کے باعث تھور کا رابطہ سڑک منقطع ہو گیا ہے۔تھور شیتن اور تھور میک سمیت متعدد مقامات پر سیلابی ریلے کھیتوں میں داخل ہو گئے جس کے باعث کھڑی فصلوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم رابطہ سڑکیں منقطع ہونے سے مقامی آبادی اور امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed