ٹیسٹ کرکٹ میں 7ہزار رنز اور 250وکٹیں ،بین اسٹوکس کامنفرد اعزاز

انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل رائونڈر جیک کیلس کے بعد دوسرے عظیم ترین آل رائونڈر بن گئے۔اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز اور 250 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز صرف جنوبی افریقا کے عظیم آل رانڈر جیک کیلس کے پاس تھا۔اسٹوکس اب تک 7 ہزار 228 ٹیسٹ رنز اور 250 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ کیلس نے اپنے کیریئر میں 13 ہزار 289 رنز اور 292 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔اسٹوکس نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران انجام دیا جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔یہ کارکردگی اس لیے بھی خاص رہی کیونکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث اسٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔تاہم اب تیسرے ٹیسٹ میں واپسی پر انہوں نے اپنی آل رانڈ صلاحیتوں سے ناقدین کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed