محرم الحرام تعطیلات ، کاغان میں ایک لاکھ 47ہزار 812سیاح داخل ہوئے

محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران وادی کاغان میں ایک لاکھ 47 ہزار 812سے زائد سیاح داخل ہوئے جن میں 30 غیرملکی سیاح بھی شامل تھے،وادی کاغان صوبے بھرمیں سب سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی جبکہ تاحال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف سیاحوں کو سہولت اور رہنمائی کیلئے مختلف مقامات پرموجود ہے ۔کے ڈی اے ٹورازم پولیس اور مقامی پولیس کے ہمراہ ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانیمیں مصروف ہے،کے ڈی اے انتظامیہ نے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے کنہار سمیٹ ندی نالوں سے دور رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed