کوہستان سکینڈل میں اثاثوں کی ضبطگی پر نیب سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار قیصر اقبال کی اہلیہ کے اثاثے نیب کی جانب سے ضبط کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر نیب، حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزارہ گل پرین جان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے احتساب عدالت کے حکم پر اسکی موکلہ کے اثاثے ضبط کرکے صوبائی حکومت کے حوالے کئے ہیں کیونکہ نیب نے اس کے شوہر قیصر اقبال کو کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار کیا ہے۔انہوں نے عدالت کوبتایا ان کے نام پر اثاثے ضبط کئے ہیں حالانکہ یہ جائیدادیں اسکی ملکیت ہیں اور محض اسکے شوہر کے بیان پر ضبط نہیں ہو سکتیں۔وکیل نے عدالت کوبتایا کہ نیب کی جانب سے درخواست گزارہ کی جائیداد ضبطی کا حکم غیر قانونی ہے اور احتساب عدالت نے اسکا موقف سنے بغیر جائیداد ضبطی کا حکم دیا جو کہ غیرائینی اور غیرقانونی ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نیب، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پر جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed