مردان میں گوردوارے کے اندرفائرنگ،سکھ میاں بیوی ہلاک

پولیس تھانہ ہوتی کے شہری علاقہ بابو محلہ خواجہ گنج بازار میں واقع سکھ گردوارہ میں نامعلوم مسلح ملزمان کے اندھاد ھند فائرنگ سے ستر(70) سالہ جگنات اور اُن کی اہلیہ کوگولیوں سے بھون ڈالاملزمان دوہری قتل کی دلیرانہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ریسکیوٹیم نے دونوں میاں بیوی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اومردان مسعو د احمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ماریہ مصطفی دیگرنفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے وقوعہ کے شواہداکھٹاکرکے تفتیش کااغازکیابعدازاں ہسپتال پہنچ کرمتعلقہ افسران کوضروری ہدایات جاری کئے ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی گردوارہ میں رہائش پذیرتھے اورصفائی ستھرائی کے کام پر مامور تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان بابو محلہ خواجہ گنج بازار میں گوردوارہ میں داخل ہوکر اندرہی اسلحہ آتشین سے اندھادھندفائرنگ کھول دی جس گردوارہ میں رہائش پذیردونوں میاں بیوی گولیوں کی زدمیں آکراس فانی دُنیاسے رخصت ہوگئے دوہری قتل کیس کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مردان مسعوداحمد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ماریہ مصطفی ،اے ایس پی سٹی،ایس ایچ اوتھانہ ہوتی،ودیگرپولیس افسران موقع پر پہنچ گئے وقوعہ کا دورہ کیا شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کا جائزہ لیا اورتحقیقات کااغازکیاپولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤ ں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کوجلدازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں جا رہی ہیں۔ بعد ا زا ں ڈی پی او مردان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed