سوئٹزر لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے معروف سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں ہونے کی تصدیق کر دی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اور ثالثوں کی تجویز پر ملاقات برگن اسٹاک میں رکھی ہے، سوئٹزر لینڈ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کو ترجمان وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سوئٹزر لینڈ گزشتہ کئی دنوں سے امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے سوئٹزر لینڈ عملی اور سفارتی ماحول فراہم کر رہا ہے۔واضح رہے کہ معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں ہوں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (جمعرات کو) سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے۔







