نواز شریف کی آزاد کشمیر میں مذاکرات کی اپیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں (ن) لیگ آزاد کشمیر، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔نوازشریف نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مسئلہ کشمیر سے متعلق واضح موقف رکھتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کویو این قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے، ن لیگ نے آزاد کشمیر کے عوام کو آئینی، بنیادی حقوق اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے ترجیح دی ہے۔اجلاس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ملک ہم سب کا ہے، عوامی حقوق کیلیے آئین کے اندر رہتیہوئے جدوجہد کرنی چاہیے، ن لیگ تمام جمہوری قوتوں کیساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔نواز شریف نے پیغام دیا کہ کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پر امن رہیں، دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے عوام، حکومت اور پاکستانی حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر امن کی بحالی کیلئیکردار ادا کریں گے۔صدر ن لیگ نے کہا ہمیں بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے، اس ملک میں ہم سب نے بھائیوں کی طرح رہنا ہے، کشمیریوں نے پاکستان کیلییلازوال قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اسکے لیے کردار ادا کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed