امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں ایرانی وزارتِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی افواج کو اسلحے کی خریداری میں معاونت پر عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے، اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملا موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو اس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed