امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر وائٹ ہاوس میں یو ایف سی فریڈم 250 کے انعقاد پر تقریبا 60 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام اخراجات حکومت کے بجائے یو ایف سی کی پیرنٹ کمپنیٹی کے او گروپ اٹھا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایونٹ ٹرمپ کی 80 ویں سالگرہ کے دن 14 جون 2026 کو وائٹ ہاس کے ساوتھ لان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یو ایف سی فریڈم 250 کے لیے وائٹ ہاوس کے ساوتھ لان میں لگائے جانے والے اسٹیج، فائٹرز کی معاوضوں اور ایونٹ کے دیگر انتظامات پر 60 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی اور ایونٹ کے بعد ساوتھ لان کی گھاس کی بحالی پر7 لاکھ ڈالرز الگ سے خرچ ہوں گے۔وائٹ ہائوس اور یو ایف سی حکام کے مطابق اس پر کوئی سرکاری پیسہ خرچ نہیں ہو رہا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد پر واشنگٹن ڈی سی شہر کو سیکیورٹی کے لیے 10 سے 12 ملین ڈالرز کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے جو وفاقی فنڈز سے ادا کیے جائیں گے۔







