پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لئے معطل کردیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔اس دوران فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الائو نسز نہیں ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed