پاسداران کا امریکا کے 18اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16طیارے پر میزائل سے حملہ کیا،خلیجی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہناتھا کہ کویت میں امریکا کے ال سالم اور احمد الجابر اور بحرین میں شیخ عیسی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسداران انقلاب ایران نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعوی کہ انہوں نے ایرانی حکام سے براہِ راست بات کی ہے نہ صرف جھوٹ بلکہ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔پاسداران انقلاب ایران کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا دے تو ایران پورے خطے کو امریکا کے لیے جہنم بنا دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔ادھرامریکی سینٹرل کمانڈ نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا ہے۔اس کے علاوہ یہ دعوی بھی کیا کہ تجارتی جہاز آج رات بھی آبنائے ہرمز میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل ایرانی اعلی مشترکہ فوجی کمان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا، آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed