ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسٹیڈیم میں نفرت انگیز نعرے بازی کی گئی، اشتعال انگیز یا غیر مجاز جھنڈے لہرائے گئے، یا قومی ٹیم کے خلاف نعرے لگائے گئے تو ایران میچ رکوانے کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل احمد دنیامالی نے کہا ہے کہ ایران نے فیفا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران ایران کے میچوں میں اگر غیر مجاز پرچم لائے گئے یا قومی ٹیم کے خلاف نعرے لگائے گئے تو ٹیم منیجر میچ رکوانے کیلئے کارروائی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فیفا حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مصر کے خلاف میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کسی قسم کا ناخوشگوار یا خلل پیدا کرنے والا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔







