2025گزشتہ 65 برسوں میں پاکستان کا دوسرا گرم ترین سال قرار

قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ سال 2025 پاکستان کے گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین سال قرار پایا، اس میں ملک کا اوسط سالانہ درجہ حرارت 23.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سروے کے مطابق 2025 کے دوران ملک میں بارشیں معمول سے 3 فیصد کم رہیں، آئی ایم ایف کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے 4 اصلاحات میں پیشرفت کی، کاربن لیوی،الیکٹرک وہیکل پالیسی فریم ورک اور گرین ٹیکسونومی پر پیشرفت ہوئی، ماحولیاتی استحکام اور خوشحالی کیلئے کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان متعارف کروایا گیا۔رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں گرین ٹیکسونومی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، رواں مالی سال میں مون سون 2026 اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی گئی، پلان سیلابی نقصانات میں کمی کیلئے پیشگی موافقتی فریم ورک فراہم کرے گا۔اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کے "گلیشیئرز ٹو فارمز” پروگرام کی منظوری دی گئی، گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کیلئے 27.5 ملین ڈالر مختص کیے گئے، سی ڈی آر ای پی 2 پروگرام کیلئے 500 ملین ڈالر کی فنڈنگ مختص کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed