پشاور ہائی کورٹ نے توہین قرآن کیس میں سزایافتہ مجرم عثمان کی اپیل خارج کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے توہین ِ قرآن کے مقدمے میں مجرم کی جانب سے دائر اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق گرفتار ملزم عثمان نے 2021 میں تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع قبرستان میں قرآن کی بے حرمتی کی تھی، جس پر پشاور سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اپنی سزا کے خلاف ملزم نے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی،جس کو ہائیکور ٹ نے دلائل مکمل ہونے پر خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں قراردیاگیاکہ پیش کردہ شواہد ملزم کے جرم کو شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرتے ہیں، جس کے بعد مجرم کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا۔







