سینیٹر روبینہ خالد اور جرمن سفیر نے سات نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا افتتاح کر دیا

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور جرمن سفیر اینا لیپل نے سات نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا افتتاح کر دیا،جرمن حکومت کے تعاون سے بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وینز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 32 ہو گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق خاندانوں تک رسائی مزید موثر بنائیں گے،کوئی بھی مستحق خاندان جغرافیائی دوری کی وجہ سے نظرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو برسوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گھرانوں نے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا۔ انہوںنے کہاکہ این ایس ای آر ڈیٹا بیس 3 کروڑ 87 لاکھ گھرانوں تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 215 وفاقی و صوبائی پروگرام بی آئی ایس پی کے این ایس ای آر ڈیٹا سے مستفید ہو رہے ہیں۔ روبینہ خالد نے کہاکہ خواتین کی سہولت اور شمولیت بی آئی ایس پی کی اولین ترجیح ہے،سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے مستحق خواتین میں آگاہی بڑھائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید موبائل رجسٹریشن وینز کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نادرا کے تعاون سے شناختی دستاویزات اور بایومیٹرک مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فیشل ریکگنیشن سسٹم سے بایومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والی خواتین کو سہولت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل والٹ سسٹم مالی امداد کی شفاف اور باعزت فراہمی کو یقینی بنائے گا،بی آئی ایس پی خواتین کو بااختیار بنانے اور شفافیت کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ جرمن سفیر نے کہاکہ موبائل رجسٹریشن وینز نے عوام کے اعتماد اور سہولت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، ہنگامی حالات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل وینز انتہائی مو ثر ثابت ہوئی ہیں۔ روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کا سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے،مستحق خواتین تک خدمات کی بروقت فراہمی بی آئی ایس پی کا عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی جدید، شفاف اور عوام دوست سماجی تحفظ کے نظام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed