شانگلہ میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقوں میں ژالہ باری، گرمی کی شدید لہر ٹوٹ گئی۔ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔شانگلہ کے صدر مقام الپوری اور گرد و نواح کے علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ متعدد بالائی اور میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدید لہر ٹوٹ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ الپوری اورمضافات میں بارش اور ٹھنڈی ہواں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شدید گرمی اور حبس سے پریشان عوام نے بارش کو رحمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ الپوری، لیلونئی، پیرخانہ اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور پہاڑوں پر دھند کے خوبصورت مناظر دیکھنے میں آئے تاہم بارش کے ساتھ ہونے والی شدید ژالہ باری نے باغات، پھولوں، سبزیوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ مقامی کاشتکاروں کے مطابق کئی علاقوں میں ژالہ باری سے پھلدار درختوں پر موجود پھل اور پھول متاثر ہوئے ہیں جبکہ مکئی، سبزیوں اور دیگر موسمی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہیں۔ کسانوں نے متعلقہ حکام سے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ زمینداروں کی معاونت کا مطالبہ کیا ہیں۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بعض مقامات پر رابطہ سڑکوں پر مٹی اور پتھر آئیں تاہم ٹریفک رواں دواں رہا۔ بارش سے قدرتی آبشاروں، چشموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں بھی امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شانگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان موجود ہیں جبکہ شہریوں کو ژالہ باری اور تیز ہواں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔







