خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کاامکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، چترال، دیر، سوات اور شانگلہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہری پور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم اور اورکزئی سمیت بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاراچنار، بنوں، بالاکوٹ، چراٹ، کاکول اور پٹن میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 42 ملی میٹر، بنوں، بالاکوٹ اور پٹن میں 5 ملی میٹر جبکہ چراٹ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ادھر مالم جبہ اور کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed