وزیرا طلاعات خیبرپختونخواشفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے محدود وسائل کے باوجود ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ تیار کر لیا ہے، جس میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ یہ بجٹ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا اور صوبے کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرے گا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت اپنے ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مضبوطی سے قائم ہے اور تمام تر وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا۔







