کوہاٹ روڈ پر کیری ڈبے اور کار کے درمیان تصادم، 6 افراد زخمی

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ کے قریب کیری ڈبے اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبے اور کار میں تصادم ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ شدید چوٹیں آنے کے باعث 2 زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed