ہریپور پریس کلب کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت قانونی قرار

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے دو رکنی بینچ، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس اورنگزیب نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ہری پور پریس کلب کی رٹ پٹیشن اور صدر پریس کلب حنیف اختر کی اپیلیں منظور کر لیںعدالتِ عالیہ نے ہری پور پریس کلب کی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت رجسٹریشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حنیف اختر جنرل سیکرٹری ملک محمد اقبال اور سینئر نائب صدر ابرار تنولی کی کابینہ کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دے دی درخواست گزاروں کا مقف تھا کہ پریس کلب کی رجسٹریشن کا اختیار رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز اینڈ سوسائٹیز کے پاس ہے جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے مجاز اتھارٹی نہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ ہری پور پریس کلب کے حق میں سنا دیا ہری پور پریس کلب کی جانب سے سپریم کورٹ کے معروف وکلا عبدالرحمان قادر جنید انور خان، حق نواز ایڈووکیٹ، بیرسٹر حسن قادر خان اور شاہ زیب قادر خان نے پیروی کی صحافی برادری نے عدالتی حکم کو حق اور قانون کی فتح قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا جبکہ پریس کلب میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا یاد رہے کہ تقریبا چار سال قبل صوبائی حکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں قائم مصالحتی کمیٹی نے ہری پور پریس کلب کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے جامع اور طویل مشاورت کے بعد اراکین کی سکروٹنی مکمل کی تھی بعد ازاں شفاف انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں منتخب ہونے والی کابینہ کو ہری پور پریس کلب کے آئین کے مطابق ایک سال کے لیے انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں بعد ازاں پریس کلب کی رجسٹریشن اور انتظامی اختیار کے حوالے سے مختلف قانونی فورمز پر تنازع جاری رہا اس دوران ذاکر تنولی گروپ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت پریس کلب کی رجسٹریشن کروا کر اپنے مقف کے حق میں لیبر کورٹ اور اپیلٹ فورمز سے ریلیف حاصل کیا جبکہ حنیف اختر اور ملک اقبال گروپ کی جانب سے اس رجسٹریشن کو قانونی طور پر چیلنج کرتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا کہ پریس کلب کی رجسٹریشن کا مجاز فورم سوسائٹیز رجسٹریشن اتھارٹی ہے نہ کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے دو رکنی بینچ نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ہری پور پریس کلب کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت کی گئی رجسٹریشن کو کالعدم قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed