پشاو کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج محمد حنیف نے بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزا م میں گرفتار ملزم والد کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی سیف اللہ مہمند ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں اپنی بیٹی کے ساتھ مبینہ طورپر جنسی زیادی کی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 376-53Cکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،بعدازیں ملزم نے 164بیان میں اقبال جرم بھی کیا۔ تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کردیاگیا، جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا،عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔







