بینظیر یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر صفیہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد کی کامیاب اور مثالی مدتِ وائس چانسلر شپ کی تکمیل کے موقع پر ایک پروقار، تاریخی اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جامعہ کے اساتذہ، انتظامی افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ان کی علمی، انتظامی اور قائدانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔خیبر پختونخوا کی روایتی مہمان نوازی، محبت اور احترام کی خوبصورت اقدار اس تقریب کے ہر لمحے میں نمایاں رہیں۔ جامعہ کے اساتذہ اور انتظامی افسران نے نہایت عقیدت، خلوص اور نیک تمنائوں کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد کو الوداع کہا اور ان کے اعزاز میں پیش کیے گئے یادگاری پورٹریٹ پر اپنے تاثرات اور دعائیہ پیغامات قلم بند کیے۔ ان پیغامات میں ان کی بصیرت افروز قیادت، خواتین کی تعلیم کے فروغ، ادارے کی ترقی اور جامعہ کے روشن مستقبل کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔یہ تقریب صرف ایک انتظامی دور کے اختتام کی علامت نہیں تھی بلکہ باہمی احترام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور اعلی اخلاقی اقدار کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوئی۔ شرکا نے اس امر کا اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد کی قیادت میں جامعہ نے ترقی، وقار اور علمی معیار کے نئے سنگِ میل عبور کیے، جن کی یادیں طویل عرصے تک ادارے کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔تقریب کے اختتام پر جامعہ کے اساتذہ اور افسران نے پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی اور پیشہ ورانہ سفر کے لیے کامیابی، صحت اور مزید اعزازات کی دعا کی۔ یہ باوقار الوداعی تقریب جامعہ کی تاریخ میں محبت، احترام، شکرگزاری اور ادارہ جاتی روایات کے ایک یادگار باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed