تھیلیسیما میں مبتلا بچی کے قید والد کوبچی کی تیمارداری کیلئے رہا کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے تھیلیسیما میں مبتلا بچی کے والد کو اپنی بچی کی تیمارداری کے لیے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتے کو چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پاکستانی خاتون کی جانب سے گرفتار افغان شوہر کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزارہ کی وکیل ثنا گلزار نے عدالت کو بتایا کہ اس کی موکلہ مسما شبینہ نے ایک افغان شہری گل محمد سے شادی کی جس سے اس کی دو بیٹیاں ہیں، تاہم کچھ عرصہ پہلے پشاور پولیس کی طرف سے گل محمد کو چودہ فارن ایکٹ کے تحت قانونی اسناد نہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر گھر کے واحد کفیل ہیں جبکہ ان کی ایک کمسن بیٹی خون کی بیماری تھیلیسیما کی مرض میں مبتلا ہیں اور گھر میں اور کوئی مرد بھی نہیں جس کی وجہ سے اس کی بیٹی کی صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ خون کی بیماری کے باعث ان کی بیٹی کو مسلسل خون اور نگہداش کی ضرورت ہے اور انہیں بار بار معائنہ کیلئے ہسپتال لے جانا پڑتا ہے مگر ان کے اور کوئی مالی وسائل بھی نہیں جس کی وجہ سے انہیں کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی اگر ان کو شوہر کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ بیٹی سے محروم ہوجائینگے۔ چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد م گل محمد کے فوری رہائی کے احکامات جاری کردیئے تا کہ وہ اپنی بیمار بچی کا علاج کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed