ٹرمپ نے گرین کارڈ کے حصول کا عمل مزید سخت کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ کے حصول کاعمل مزید سخت کردیا، اب درخواست گزاروں کو عمومی طور پر بیرون ممالک ہی سے امریکا میں مستقل رہائش کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے مطابق غیرملکی افراد جو امریکا میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ لینا چاہتے ہیں انہیں عمومی طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے امریکا سے باہر ہی سے درخواست دائر کرنا ہوگی۔ صرف انتہائی غیرمعمولی صورتحال ہی میں کسی شخص کیلئے اسٹیٹس کی درخواست کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔ یوایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے کہا کہ امریکا میں عارضی طور پر رہائش پزیر ایسے غیر ملکی افراد جو گرین کارڈ لینا چاہتے ہیں انہیں اپنے وطن واپس جا کر درخواست دینا ہوگی۔نئی گائیڈلائن میں جن نان امیگرینٹس کا ذکر کیاگیا ہے ان میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس، عارضی ورکر اور سیاح شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed