امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کردیا

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کردیا گیا ۔عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق 222 فائلز میں لوگوں کے حوالہ جات شامل ہیں جبکہ ایک فائل میں 1948 سے 1950 کے درمیان نیو میکسیکو کی خفیہ تنصیب میں مشاہدات اور تحقیقات کے 116 صفحات شامل ہیں۔اس کے علاوہ جاری فائلز میں ملٹری بیس کے قریب اطلاع کے 209 مشاہدات بھی شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکی عوام خود یہ سب دیکھیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یو ایف اوز سے متعلق جاری پہلی قسط میں کسی اجنبی ٹیکنالوجی یا خلائی مخلوق کے وجود کا کوئی حتمی ثبوت نہیں دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed