سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب میں دیگر ممالک سے حج کے لئے آنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 30 فیصد عا زمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed