پاکستان اگلے سال انگلینڈ میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں انگلینڈ کے خلاف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جسے ایشز سیریز سے قبل میزبان ٹیم کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا گیا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی، انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2027 میں وائٹ بال سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ ٹیم کی ایف ٹی پی اولمپکس کے ساتھ بھی تصادم کر رہی ہے کیونکہ اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سمر 2028 میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اولمپکس گیمز 14 جولائی سے 30 جولائی تک منعقد کئے گئے ہیں۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے بہترین آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا اولمپکس کی وجہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed