ایران کی جنگ جلد ختم ہو جائے گی ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ایران کی جنگ جلد ختم ہو جائے گی،دو سال پہلے امریکا مردہ ملک تھا اب ہرکوئی عزت کر رہا ہے،امریکا کے سیاسی نظام کو بچانے کیلئے ووٹر آئی ڈی بہت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور نیو یارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ جب تک تمام مسائل حل نہیں ہوتے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے،آپریشن ایپک فیوری میں ایران کی عسکری صلاحیت ختم کر دی۔ ونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور فوج ہے، ایران کی نیوی، فضائیہ کو مکمل تباہ کردیا ہے ، ایرانی رہنما بھی مارے جاچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کا تاریخی دورہ کیا،صدرشی جن پنگ اچھے آدمی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ 2 سال پہلے سعودی عرب امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا تھا، ہمارے دور میں امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ٹرمپ نے کہا کہ 2 سال پہلے امریکا ایک مردہ ملک تھا اور اب امریکا کی ہرکوئی عزت کر رہا ہے۔ ڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے سیاسی نظام کو بچانے کیلئے ووٹر آئی ڈی بہت ضروری ہے۔ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنا امریکی نظام کیلئے بہت بڑی آفت ہے، سب جانتے ہیں کملا ہیرس کو ایک فیصد ووٹ ڈالنے والے کون تھے؟ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو غیر قانونی تارکین وطن جرائم پیشہ کے حوالے نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed