فیلڈمارشل عاصم منیرکی ایرانی صدر و سپیکرپارلیمنٹ سے ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیرنے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے ۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا سے جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وفاقی وزیر محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور دونوں برادر ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی ۔ پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔ دریں اثنا عرب ٹی وی العرابیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری انتہائی حساس امن مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور آ ئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی اس کیلئے تہران میں موجود ہیں۔یہ پیش رفت خطے کی سلامتی، خاص طور پر خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق بات چیت کے تناظر میں اہمیت کی حامل ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed