تعلقات مضبوط بنانے کیلئے چین مزید 2پانڈا امریکا بھیجے گا

چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے 2 نئے دیوہیکل پانڈے امریکا بھیجنے کا اعلان کیا ہے، پانڈوں کے نام پِنگ پِنگ اور فو شوانگ ہیں جنہیں 10 سالہ معاہدے کے تحت امریکی شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔ماہرین کی رائے کے مطابق یہ اقدام چین کی پرانی پانڈا سفارتکاری کا حصہ ہے جس کے ذریعے بیجنگ نرم طاقت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان نیا تعاون جنگلی حیات کے تحفظ اور دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed