جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون شروع ہو گیا۔افغانستان میڈیاکے مطابق ترکیہ پولیس نے شرناق اور بایبرت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 افغان مہاجرین سمیت 6 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔افغان جریدے کے مطابق بایبرت میں پناہ گزینوں کو سرحد پار کروانے والے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 3 افغان کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترک محکمہ ہجرت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہجرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت سرحدی نگرانی، تارکین وطن کی گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کا عمل جاری رہے گا۔







