چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 90افراد ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم ازکم90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed