چیف جسٹس پشاور ہائیکوٹ نے صوبہ بھر کی ماتحت / ضلعی عدالتوں میں تعینات 25 افسران اور اہلکاروں کے تبادلیوں کے احکامات جاری کردیئے ۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں تعینات ایڈمن/سیکورٹی آفیسر عبدالسلام کو پہاڑپور( ڈی آئی خان ) ، سپرنٹنڈنٹ مطیع الرحمان کو اپردیر سے بنوں،اسسٹنٹ زیب شاہ کو مردان سے ٹانک، اسسٹنٹ عزیز الرحمان کو سواست سے ٹانک، اسسٹنٹ گل خان کو پشاور سے ڈی آئی خان ، سینئر سکیل سٹینوگرافر سیراج الدین کو لکی مروت سے خیبر، سینئر سکیل سٹینو گرافر جنید جمشید کو خیبر سے لکی مروت،کمپورٹر آپرٹیر محمد ایاز کو مردان سے سائوتھ وزیرستان ،کمپورٹر آپرٹیرسید عبداللہ شاہ کو شانگلہ سے مردان ، سینئر کلرک آصف اصغر کو ابیٹ آباد سے کرم ، سینئر کلرک نجم الرحمان کو نوشہرہ سے ہنگو،سینئر کلرک افتخار الدین کو اپر چترال سے کرک ، جونیئرکلرک محمد سلیمان کو لکی مروت سے چارسدہ ، جونیئر کلرک اعظم جان کو چارسدہ سے لکی مروت ، جونیئر کلرک احسان اللہ کو لکی مروت سے شانگلہ ، جونیئرکلرک قریش کو مردان سے لکی مروت، اسی طرح نائب ناظر محمد زاہد کو کوہاٹ سے اپر چترال ، نائب ناظر امجد علی کو اپر دیر سے ہنگو جبکہ بیلف تاجدار عادل کو لکی مروت سے مردان ، بیلف فضل سبحان کو مردان سے لکی مروت، بیلف فضل امین کو صوابی سے اپر کوہستان ، بیلف حارث کو پشاور سے بنوں، بیلف سلیم للہ کو لکی مروت سے پشاور اور بیلف مظفر شاہ کو پشاو رسے لکی مروت تبدل کردیاگیاہے ۔







